حکومت نے اسرائیلی شہریوں کو ویزا دینے کی خبر بے بنیاد قرار دے دی

سفارتی تعلقات نہ ہونے پر اسرائیلی شہریوں کو ویزا دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزارت اطلاعات


ویب ڈیسک January 11, 2019
سفارتی تعلقات نہ ہونے پر اسرائیلی شہریوں کو ویزا دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزارت اطلاعات (فوٹو: فائل)

حکومت نے اسرائیلی باشندوں کو پاکستان آمد پر ویزا ملنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی باشندوں کے لیے ویزا کی کوئی سہولت جاری نہیں کی جارہی، میڈیا اور پریس میں نشر ہونے والی وہ خبر غلط اور بے بنیاد ہے جس میں اسرائیلی شہریوں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر اترتے ہی ویزا فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔



ترجمان نے دوٹوک اور واضح انداز میں کہا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات نہیں اسی لیے ویزا سہولیات کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ترجمان نے اپنے بیان میں یہ توقع بھی ظاہر کی کہ میڈیا اور اخبارات اگلی مرتبہ کسی حساس موضوع پر حکومتی خبر شائع کرنے سے قبل حکومتِ پاکستان سے مؤقف ضرور معلوم کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں