لاہور میں 16 سالہ لڑکا بدفعلی کے بعد قتل

پولیس نے 2 ملزم حدیق اور نوید کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے


ویب ڈیسک January 11, 2019
پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: چوہنگ کے علاقے معصوم شاہ میں 16 سالہ لڑکے کو بد فعلی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق 16 سالہ نوید کو محلے دار 5 اوباش نوجوانوں نے بدفعلی کے بعد قتل کیا اور واقعہ کے بعد لاش حویلی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مقتول کے والد جمیل احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں رشید، نوید، شہزاد، امانت علی اور حدیق کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم حدیق اور نوید کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں جمع کروا دی ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔