راولپنڈی میں حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی 2 دہشت گرد گرفتار

دہشت گرد راولپنڈی میں حساس اداروں کو ہدف بنانا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی حکام


ویب ڈیسک January 11, 2019
دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر بوچہ کلاں مندرہ سے گرفتار کیا گیا، سی ٹی ڈی: فوٹو: فائل

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے حساس اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بوچہ کلاں مندرہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 7 ڈیٹونیٹرز اور سیفٹی فیوز تاریں برآمد ہوئی ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ راولپنڈی میں حساس اداروں کو ہدف بنانا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔