آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات پاک افغان سیکیورٹی پر بات چیت

آرمی چیف اور افغان سفیر کی ملاقات میں افغانستان امن عمل اور علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت


ویب ڈیسک January 12, 2019
آرمی چیف اور افغان سفیر کی ملاقات میں افغان امن عمل اور علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت (فوٹو: فائل)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نے ملاقات کی جس میں افغانستان میں امن عمل اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر شاکر اللہ عاطف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جہاں آرمی چیف نے افغان سفیر کو خوش آمدید کہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور افغان سفیر کی ملاقات میں افغانستان میں امن عمل اور علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے افغان سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمات باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات کے لیے مفید رہیں گی۔

یہ پڑھیں: کراچی میں آرمی چیف سے کاروباری شخصیات کی ملاقات

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے افغان سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور افغان سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں