وزیر اعظم کا نوٹس معذور افراد کی آمدنی اور ٹیکس چھوٹ سے متعلق سفارشات طلب

بیوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بھی ٹیکس سے استثنیٰ قراردینے کی تجویز


News Agencies January 12, 2019
بیوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بھی ٹیکس سے استثنیٰ قراردینے کی تجویز

وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے غریب شہری کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے معذور افراد کی آمدنی اور ان کے زیراستعمال اشیا پر ٹیکس کی چھوٹ کے حوالے سے مندرجہ ذیل شعبوں میں سفارشات طلب کر لیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ معذور افراد کے استعمال میں آنے والی تماماشیا مثلاویل چیئر، مصنوعی اعضا وغیرہ پر ڈیوٹی ٹیکس کی چھوٹ دی جائے۔ مخصوص افراد کے کوٹہ پر بھرتی تمام سرکاری ملازمین، جن کو کوئی شدید عذرلاحق ہو، ایسے افرادکی آمدنی پر ٹیکس کی چھوٹ دی جائے۔ تمام بیوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت کامرس اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو 30دن میں سفارشارت پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ جمعہ کو بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل نہ صرف شکایات کے ازالے کاکردار ادا کر رہا ہے بلکہ شہریوں کی طرف سے موصول تجاویز کو عملی جامہ پہنانے میں بھی مدد گار ثابت ہورہا ہے۔

صباح نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے جمعہ کو اسلام آباد میں وزیردفاع پرویزخٹک اوروزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملک کی موجودہ صورتحال سمیت خیبر پختونخوا حکومت کے اہم معاملات پر ملاقات میں تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کوصوبے اہم اصلاحات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں