گوادر میں آئل ریفائنری پاک سعودیہ معاہدہ آج متوقع

آئل ریفائنری پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، سعودی وزیر توانائی آئینگے

آئل ریفائنری پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، سعودی وزیر توانائی آئینگے فوٹو:فائل

گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آج (ہفتے کو) معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔


اس ضمن میں سعودی وزیر توانائی خالد الفلیح پاکستان آئینگے اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ کہ آئل ریفائنری پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ پاک عرب ریفائنری (پارکو) ڈھائی لاکھ بیرل یومیہ کے خلیفہ ریفائنری پروجیکٹ پر بھی کام کررہا ہے۔

اس وقت پارکو پاکستان میں کام کرنے والی سب سے بڑی ریفائنری ہے جس کی استعداد ایک لاکھ بیرل یومیہ ہے جبکہ پاکستان میں تمام ریفائنریوں کی مجموعی استعداد 3 لاکھ بیرل یومیہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان کیلیے ایک جیسے پیکیج کا اعلان کیا تھا۔
Load Next Story