کراچی تیل و گیس کی تلاش گہرے سمندر میں ڈرلنگ کا آغاز

امریکی کمپنی کراچی کے ساحل سے 280 کلو میٹر دور انڈس جی بلاک میں ڈرلنگ کرے گی


Ehtisham Mufti January 12, 2019
اوجی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ایگزون موبل اوراٹلی کی کمپنی کی25 فیصد کے تناسب سے حصہ داری (فوٹو: فائل)

پاکستان میں 9 سال کے طویل وقفے کے بعد گہرے سمندری پانی میں تیل اور گیس کی تلاش کیلیے جمعہ اورہفتے کی درمیانی شب سے ڈرلنگ کاباقاعدہ آغاز کردیاگیاہے۔

امریکی ڈرلنگ کمپنی ایگزون موبل ایک ڈرلنگ رگ، 3سپلائی ویسلز اور2ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ہفتے سے کراچی کے سمندری حدود میں ڈرلنگ کا آغازکردے گی۔وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایاکہ امریکن کمپنی کراچی کے ساحل سے280کلومیٹردور گہرے سمندر میں انڈس جی بلاک میں "کیکرون" نامی وھیل میں ڈرلنگ کررہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے سطح سمندر سے5ہزار فٹ کی گہرائی تک ڈرلنگ کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاپاکستان کے انڈس جی بلاک کے ڈرلنگ پروجیکٹ میں 4مختلف ایکسپلوریشن کمپنیاں جن میں اوجی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ایگزون موبل اوراٹلی کی کمپنی ای این آئی کی25 فیصد کے تناسب سے یکساں حصہ داری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مزکورہ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 10کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔