بھارت بلوچستان کی دہشتگردی میں ملوث ہےحافظ محمد سعید

امریکا افغانستان میں شکست کھارہا ہے، بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے،اسے کشمیرسے نکلنا.ہوگا.


July 15, 2013
نواز شریف منموہن سے ضرور ملیں مگرتجارت کے بجائے کشمیروپانی کے ایشو پربات کریں۔ فوٹو: فائل

امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاہے کہ بلوچستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ادارے ملوث ہیں۔

امریکا افغانستان سے شکست کھاکرنکل رہاہے، بھارت بھی نوشتہ دیوار پڑھ لے اسے بھی کشمیرسے نکلنا ہوگا،طاقت وقوت کے بل بوتے پر کشمیریوں پرزیادہ دیر تک اپنا غاصبانہ تسلط قائم نہیں رکھ سکتا،نوازشریف من موہن سنگھ سے ضرور ملیںلیکن ان سے بجلی کی تجارت کے بجائے کشمیر اورپانی کے ایشو پر بات کریں ،بھارت نے ہمارے پانی پر قبضہ کرکے ناجائزڈیم تعمیر کیے ہیں ان ڈیموں سے پاکستان کوبجلی فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔



اتوار کومقامی فارم ہاؤس میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بھارت ظلم و جبر کی بنیادپر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام بناکرنہیں رکھ سکتا، پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم اورکاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑی ہے، بھارت پاکستان سے دوستی اور مذاکرات کو مقبوضہ کشمیر پر اپنافوجی قبضہ مستحکم کرنے کیلیے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔