اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام میں دمشق ائرپورٹ پر میزائل حملہ
اسرائیلی جنگی طیاروں نے فضائی حملے میں دمشق ائرپورٹ کے ایک گودام کو نشانہ بنایا
اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں بمباری کی ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پر کئی میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات کے وقت یہ فضائی حملہ کیا جس میں دمشق ائرپورٹ کے ایک گودام کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شام پر اسرائیلی فضائیہ کا حملہ، 9 افراد ہلاک
فضائی کارروائی میں کسی شخص کی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ شام کے فضائی دفاعی نظام نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی میزائلوں کو تباہ بھی کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 25 دسمبر کو بھی اسرائیل نے شام پر ایک میزائل حملہ کیا تھا جس میں 3 شامی فوجی زخمی ہوگئے تھے۔