چینی قونصل خانے پر حملہ کا مقدمہ داخل دفتر کرنے کی پولیس رپورٹ مسترد

عدالت کا پولیس کو تفتیش کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے، 24 جنوری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم


ویب ڈیسک January 12, 2019
جب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوتا کیس داخل دفتر کیا جائے، پولیس کا موقف فوٹو:فائل

عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملہ کا مقدمہ داخل دفتر کرنے کی پولیس رپورٹ مسترد کردی۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کی تفتیش سے جان چھڑانے کی کوشش شروع کردی اور انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مقدمہ اے کلاس کرنے کی رپورٹ جمع کرادی۔ عدالت نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کی تفتیش پر اعتراضات لگائے اور استفسار کیا کہ رپورٹ میں ایس پی کا نام کیوں نہیں ہے؟۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اتنے بڑے واقعے کا مقدمہ اے کلاس کیوں کیا اور ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کیوں نہیں کی جارہی، اگر ملزمان گرفتار نہیں ہورہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ مقدمہ اے کلاس کردیں؟۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ تحقیقات کرکے واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کریں اور 24 جنوری کو مقدمے سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی قونصل خانے پر حملے میں 'را' ملوث ہے، کراچی پولیس چیف

تفتیشی افسر نے مقدمہ داخل دفتر کرنے کی رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا تھا کہ کیس میں اب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا، جب تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوتا کیس داخل دفتر کیا جائے۔

پولیس رپورٹ میں حملے کے مرکزی ملزم اسلم اچھو کو روپوش ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسلم کے مارے جانے کے اطلاع ہیں لیکن تاحال اس کی تصدیق نہیں ہوئی، مارے گئے حملہ آوروں سے چار کلاشنکوف، دو آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹر، ہینڈ گرنیڈ، دھماکہ خیز مواد اور گولیاں بر آمد ہوئیں۔

مقدمہ میں نامزد ملزمان میں بلوچ قوم پرست رہنما خیر بخش مری کے بیٹے حر بیار مری کے علاوہ کیپٹن رحمن گل، کمانڈر شیخو، کمانڈر منشی، کمانڈر شیرول و دیگر شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |