فہیم اشرف کا انگلش کاﺅنٹی نارتھمپٹن شائر کے ساتھ معاہدہ

اسٹیل بیکس کو چیمپئن بنوانے کی ہرممکن کوشش کروں گا، فہیم اشرف

فہیم اشرف پہلا میچ 19جولائی کو ڈرہم کاﺅنٹی کے خلاف کھیلیں گے۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا انگلش کاﺅنٹی نارتھمپٹن شائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے۔

فہیم اشرف انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں کاﺅنٹی نارتھمپٹن شائر کی ٹیم میں شامل ہوں گے، آل راﺅنڈر پہلا میچ 19جولائی کو ڈرہم کاﺅنٹی کے خلاف کھیلیں گے۔


کاؤنٹی کے کوچ ڈیوڈ ریپلی کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف نارتھپمٹن اسٹیل بیکس کے اسکواڈ میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے،آل راؤنڈر ناصرف ٹی 20 کرکٹ میں بہترین بولنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ بڑے اسٹروکس بھی کھیل سکتے ہیں۔

دوسری جانب فہیم اشرف نے بھی کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں شرکت کا شدت سے منتظر ہوں، اسٹیل بیکس کو چیمپئن بنوانے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔
Load Next Story