سرکاری کوارٹروں کو مکینوں سے خالی نہ کرایا جائے وسیم اختر

فاروق ستار نے خود اپنے پیروں پر کلہاڑی ماری ہے، وسیم اختر

مانتا ہوں کہ میں عہدے کا حق ادا نہیں کرسکا، میئر کراچی فوٹو: فائل

میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ سرکاری کوارٹر کے مکینوں کو جگہ حکومت نے دی تھی اس لئے وہاں کے مکینوں کو رہنے دیا جائے یہ ان کا حق ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ مانتا ہوں کہ میں عہدے کا حق ادا نہیں کرسکا، ہمارے اختیارات محدود کردیےگئے ہیں، سندھ حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سےعوام کی خدمت بہتر انداز میں نہ کرسکے، ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر شہر کی خدمت کرنے کو کہا گیا، وقت پر وسائل اور وفاق کے ترقیاتی پیکج ملتے تو عوام کی خدمت بہتر انداز میں کرتے۔


متحدہ قومی کونسل کے قیام سے متعلق سوال پر وسیم اختر نے کہا کہ فاروق ستار اللہ اللہ کریں، اب وہ وقت ختم ہوگیا، انہوں نے خود اپنے پیروں پر کلہاڑی ماری ہے، جو لوگ کام کر رہے ہیں فاروق ستار انہیں کام کرنے دیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ جہاں آپریشن ہوا وہاں مضبوط اسٹرکچر تو قائم نہیں ہوا لیکن پتھارے ضرور لگ گئے ہیں۔ عدالت کا حکم ہے کہ وفاق سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کامعاملہ حل کرے، سرکاری کوارٹرز کے مکین 46 سال سے رہ رہے ہیں، سرکاری کوارٹر کے مکینوں کو جگہ حکومت نے دی تھی، وہاں کے مکینوں کو رہنے دیا جائے یہ ان کا حق ہے۔
Load Next Story