عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ برقرار

ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔


Abbas Raza January 12, 2019
ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان نے نمبر ون ٹیم ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے جب کہ بھارت دوسرے اور انگلینڈ تیسری پوزیشن پر قابض ہے۔

بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے 2 بلے باز ٹاپ 10 میں شامل ہیں، بابراعظم نمبر ون اور فخرزمان نویں نمبر پر براجمان ہیں۔ بولرز میں افغانستان کے راشد خان کے بعد قومی لیگ اسپنر شاداب خان دوسری پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جب کہ فہیم اشرف آٹھویں اور عماد وسیم نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

مختصر فارمیٹ میں آل راؤنڈرز کی فہرست میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے ولاے گلین میکسویل کی بادشاہت برقرار ہے، بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے اور قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ دسویں نمبر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں