الطاف حسین کیخلاف میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے فاروق ستار

مائنس الطاف حسین کاخواب دیکھنے والے شرمندہ ہونگے،نجی ٹی وی سے گفتگو


July 15, 2013
بغیرثبوت الزام لگانا میڈیا ٹرائل ہی ہے،لندن وکراچی میں ہتک عزت کادعویٰ دائرکرینگے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی مومنٹ کے مرکزی رہنمافاروق ستارنے کہاہے کہ الطاف حسین کیخلاف میڈیا ٹرائل کیاجارہاہے اوربغیرثبوت الزامات لگائے جارہے ہیں اس سلسلے کوبند ہونا چاہیے۔

اتوارکونجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بغیرثبوت کسی شخص پر الزام لگانامیڈیاٹرائل ہی ہے،ایم کیوایم پرصرف دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اورپاکستان سے ہزاروں ٹیلی فونزاورای میلز بھی دباؤ کی وجہ ہوسکتی ہے۔



انھوں نے کہاکہ عمومی طور پربرطانوی عدالتی نظام غیرجانبدارہے تاہم خصوصی حالات میں ایم آئی سکس اوردیگر اداروں کے دباؤپربھی کام کیاجاتاہے،مائنس الطاف حسین کاخواب دیکھنے والے شرمندہ ہوں گے اور لندن اورکراچی میں ہتک عزت کادعویٰ دائرکریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں