لورالائی میں فائرنگ سے ایدھی انچارج جاں بحق 5 افراد زخمی

جاں بحق شخص کی شناخت باز محمد عادل کے نام سے ہوئی، پولیس


ویب ڈیسک January 12, 2019
جاں بحق شخص کی شناخت باز محمد عادل کے نام سے ہوئی، پولیس

مہاجر اڈہ میں فائرنگ سے ایدھی انچارج باز محمد عادل جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے مہاجر اڈہ میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت باز محمد عادل کے نام سے ہوئی جو ایدھی سینٹر میں بطور انچارج فرائض انجام دے رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں