اے سی خرابوفاقی وزیر پی آئی اے کی پرواز رکواکر اتر گئے

12 مسافروں کا بھی سفرکرنے سے انکار، پائلٹ کورن وے پردوڑتا ہوا طیارہ واپس لانا پڑا


Saleh Mughal July 15, 2013
12 مسافروں کا بھی سفرکرنے سے انکار، پائلٹ کورن وے پردوڑتا ہوا طیارہ واپس لانا پڑا. فوٹو: فائل

بینظیرانٹرنیشنل ایئر پورٹ راولپنڈی سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پروازمیں اے سی سسٹم کے ٹھیک کام نہ کرنے پروفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ سمیت ایک درجن سے زائد مسافروں نے سفرجاری رکھنے سے انکارکردیا۔

مسافروں کے احتجاج پرپائلٹ نے رن وے پردوڑتاہوا طیارہ واپس لاکراحتجاج کرنے والے وفاقی وزیراورمسافروںکوطیارے سے اتاردیاجس کے باعث طیارہ سوا2 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوا، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدبھی اسی طیارے پر سوارتھے تاہم انھوں نے سفر جاری رکھا، بینظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز نمبرpk301 صبح 10 بجے ٹیک آف کیلیے رن وے پرپہنچی کہ اچانک طیارے میں مسافروں نے شکایات کرناشروع کردیں کہ طیارے کا ایئرکنڈیشنگ نظام ٹھیک کام نہیںکررہاجس پرطیارے کے عملے نے انھیںبتایاکہ جیسے ہی طیارہ فضا میں بلندہوگاتواے سی ٹھیک کام کریگا لیکن مسافروں نے شکایات جاری رکھیں، اسی دوران طیارے میں سوار وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہاکہ گرمی میں سفر جاری نہیں رکھ سکتا لہٰذا مجھے اتار دیا جائے، اس صورتحال پر پائلٹ نے کنٹرول ٹاورکوآگاہ کرتے ہوئے طیارہ واپس ایپرن کی جانب موڑلیا اورپارک کرنے کے بعدمسافروں کو اتارا جانے لگا تو کارروائی کیلیے سیکیورٹی کا عملہ بھی درمیان میں کود پڑا۔



اس دوران مسافروں کا سامان طیارے سے اتارنے میں تقریباً ایک گھنٹہ صرف ہوا اور طیارہ جس نے صبح10بجے روانہ ہونا تھا دوپہر12بجکر20منٹ پر ٹیک آف کرسکا۔ طیارے میں پیش آنیوالے واقعے کے حوالے سے ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بتایاکہ طیارے میں اے سی سسٹم کے باعث بعض مسافروں کو شکایات تھیں۔ میںخود بھی نیچے اتر رہاتھا لیکن مسافروں نے کہاکہ آپ سفر جاری رکھیں جس پر میںطیارے میںسوارہوگیا، دوسری جانب ایئرکنڈیشنگ سسٹم کے حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور سے رابطہ کیا توانھوں نے تصدیق کی کہ طیار ے کے اے سی سسٹم میں پرابلم تھی جس پرطیارے کو واپس لایا گیا اور مسافروں سمیت ان کاسامان اتارنے میںکچھ وقت لگا، ادھر ایکسپریس نے مذکورہ صورتحال پروفاقی وزیرمیاںریاض حسین پیرزادہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا موبائل فون اٹینڈنہیںہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں