حکومت کا فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور
وزیر مذہبی امور اور وزیر خزانہ کے درمیان آئندہ ہفتے حج سبسڈی کے معاملے پر مشاورت ہوگی۔
وفاقی حکومت نے حج 2019 کے لیے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور شروع کردیا۔
ڈالر کی بڑھتی قدر کے باعث حج مہنگا ہونے کا امکان ہے جس پر عازمین حج کے ساتھ ساتھ حکومت بھی پریشان ہے۔ طویل مشاورت کے بعد حکومت نے حج سبسڈی دینے پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج پر سبسڈی دینے سے متعلق تجاویز تیار کرتے ہوئے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے کی سفارش کی ہے۔ وزارت مذہبی امور اور وزارت خزانہ کے درمیان حج سبسڈی کے معاملے پر مشاورت ہوگی۔
وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور وزیر خزانہ اسد عمر کے درمیان ملاقات آئندہ ہفتے ہوگی جس میں مشاورت کے بعد حج پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اگر حج پر سبسڈی منظور نہ ہوئی تو سرکاری حج کا خرچہ 4 لاکھ 20 ہزار فی عازم سے بھی تجاوز کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ عازمین حج پر کم بوجھ ڈالنے کے لیے گزشتہ سال بھی ن لیگ کی حکومت نے خصوصی گرانٹ دی تھی۔