نئے چیئرمین نیب کا تقرر رکوانے کیلیے فصیح بخاری کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
عاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے نئے چیئرمین نیب کی تقرری نہیں کی جاسکتی۔
سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری نے اپنی برطرفی کے خلاف نظرثانی درخواست کے فیصلے تک نئے چیئرمین نیب کاتقرر رکوانے کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کر نے کافیصلہ کرلیا۔
فصیح بخاری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے نجی ٹی وی کو بتایاکہ ان کے موکل نے اپنی برطرفی کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ پیرکو متفرق درخواست دائر کرکے جلدسماعت اورفیصلے تک نئے چیئرمین کی تقرری کاعمل روکنے کی استدعا کی جائے گی۔ معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے نئے چیئرمین نیب کی تقرری نہیں کی جاسکتی۔