اے این پی کاخیبر بینک نجکاری کے خلاف عدلیہ سے رجوع کا عندیہ
خیبر پختونخوا حکومت قومی وسائل سے اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ بندکر دے، سردار حسین بابک
عوامی نیشنل پارٹی خیبر بینک کی ممکنہ نجکاری کے خلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کا عندیہ ظاہر کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ مذکورہ بینک صوبے کی آمدن کا بڑا ذریعہ ہے اور اس کی نجکاری کی بجائے اسے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے.
اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا کہ صوبائی حکومت خیبر بینک کی نجکاری کا خیال دل سے نکال دے، اے این پی صوبے کی آمدن کے اس ذریعے کا بھرپور دفاع کرے گی، بدقسمتی سے پی ٹی آئی کی گزشتہ اور موجودہ حکومت کی غیر ضروری مداخلت نے خیبر بینک کو کمزور کر دیا ہے اور حکومت اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اس کی نجکاری پر تلی ہوئی ہے۔
سردار حسین بابک نے کہا کہ ابھی تک خیبر بینک کی 160 سے زائد برانچوں میں 24سو کے لگ بھگ ملازمین مختلف عہدوں پر کام کر رہے ہیں، حکومت اقربا پروری پر عمل پیرا ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ شیئرز فروخت کرنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے تاکہ بینک کے انتظامی اختیارات نجی شعبہ کے پاس چلے جائیں۔
سردار حسین بابک نے مزید کہا کہ اے این پی خیبر بینک کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دے گی، حکومت قومی وسائل سے اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ بند کر دے اور بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے پی ٹی آئی کے مرکزی عہدیداروں کو فوری طور پر فارغ کرے، خیبر بینک میں غیر ضروری مداخلت ناقابل برداشت ہے، حکمران بینک کو کمزور کرنے کی بجائے اس کی مضبوطی کیلئے کام کرے ورنہ اے این پی عدلیہ سے رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ ہر اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔