اوگرا کرپشن توقیر صادق سے دوران تفتیش کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

تفتیشی ٹیم ملزم سے کرپشن میں ملوث دیگر اہم کرداروں سے متعلق حقائق جاننے کیلیے کوشاں ہے۔


July 15, 2013
تفتیشی ٹیم ملزم سے کرپشن میں ملوث دیگر اہم کرداروں سے متعلق حقائق جاننے کیلیے کوشاں ہے فوٹو: آئی این پی/فائل

KARACHI: اوگرا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم توقیرصادق نے دوران تفتیش اب تک کوئی اہم انکشاف نہیں کیا تاہم ملزم نے نیب کوپلی بارگین کی پیش کش کر دی ہے۔

تفتیشی ٹیم ملزم سے کرپشن میں ملوث دیگر اہم کرداروں سے متعلق حقائق جاننے کیلیے کوشاں ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق توقیرصادق نے دوران تفتیش اب تک سکینڈل میںملوث کسی اہم شخصیت کا نام نہیں بتایاتاہم ملزم نے تفتیشی افسروں کو پیشکش کی ہے کہ وہ ایک ارب روپے تک کی رقم رضاکارانہ طور پر واپس کرنے کوتیارہے، نیب کے تفتیش کار ملزم کے ساتھ اچھا برتائو کررہے ہیں تاکہ اسکینڈل میں ملوث دیگر شخصیات اور کرداروں کو سامنے لایا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔