اوباما نے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا قانون جلد بنانیکا مطالبہ کردیا

انتظامیہ کی جانب سےمتعارف کرائےجانےوالےبِل کےنتیجےمیں غیرقانونی تارکینِ وطن کی امریکا آمدکی حوصلہ شکنی ہوگی،اوباما۔


APP July 15, 2013
انتظامیہ کی جانب سےمتعارف کرائےجانےوالےبِل کےنتیجےمیں غیرقانونی تارکینِ وطن کی امریکا آمدکی حوصلہ شکنی ہوگی،اوباما۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

امریکا کے صدر اوباما نے ایوانِ نمائندگان پرزور دیاہے کہ وہ امیگریشن سے متعلق اس قانون کی جلد منظوری دے جس کے نتیجے میں امریکامیں غیرقانونی طورپر مقیم افراد کے لیے شہریت کی راہ ہموار ہوگی۔

انھوں نے ہفتہ وار ریڈیوخطاب میں کہا کہ ان کی انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے اس بِل کے نتیجے میں غیرقانونی تارکینِ وطن کی امریکا آمد کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ بِل میں متعارف کردہ اصلاحات کے نتیجے میں بہترین صلاحیتوں کے حامل تارکینِ وطن اورکالجوں ویونیورسٹیوں میں زیرتعلیم غیرملکی طلبا کے لیے امریکامیں اپنا کاروبار شروع کرنا آسان ہوگا جس سے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور امریکی معیشت مضبوط ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں