الیکشن میں شکست اسفندیار کو رپورٹ پیش کردی گئی

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کا بغور جائزہ لیا جائیگا، اسفندیار


Staff Reporter July 15, 2013
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کا بغور جائزہ لیا جائیگا، اسفندیار فوٹو: فائل

HYDERABAD: عوامی نیشنل پارٹی کی فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کے چیئر مین بشیرمٹہ نے پارٹی کے قائد اسفندیارولی کوعام انتخابات میں پارٹی کی شکست کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی۔

اس موقع پر کمیٹی کے ارکان جمیلہ گیلانی اورشیخ ریاض بھی ان کے ہمرا ہ تھے،کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی نے تفویض کردہ ذمے داری بھرپور محنت، ایمانداری اور انتہائی سنجیدگی سے نبھانے پر کمیٹی کے کردار کو سراہا، انھوں نے کہاکہ ایک ایسی جامع رپورٹ کی تیاری جس میں سیکڑوں کارکنوں اور عہدیداروں کی رائے لی گئی ہو پارٹی کازکیلیے ایک بہت بڑی خدمت ہے ،انھوں نے پارٹی کارکنوں کو بھی خراج تحسین پیش کیاجنھوں نے کمیٹی کے سامنے پیش ہوکرپوری ایمانداری اوراخلاص کے ساتھ اپنی تنقیدی رائے پیش کی ،ان کی تجاویز،تجزیئے اورتنقید پارٹی کے ان کی بھرپور وابستگی اور محبت کا اظہار ہے۔



انھوں نے کہا کہ کارکنوں کی تجاویزمستقبل کے چیلنجزسے نمٹنے میں معاون ثابت ہونگی ،اسفندیارولی خان نے کمیٹی کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ رپورٹ کا بغور جائزہ لینے کے بعدپارٹی قیادت اس پرمن و عن عملدر آمد کرائے گی ،انھوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ہرتحقیقاتی عمل کواپنے منطقی انجام سے پہنچایاکیونکہ ہم ان جمہوری روایات کے علمبردارہیں جو باچاخان اور خان عبدالولی خان سے ہمیں ورثے میں ملی ہیں،انھوں نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ رپورٹ کے بغورجائزے اور ضمنی انتخابات کے بعدیکم ستمبر کو اس رپورٹ پر عملد ر آمد کیلیے عملی ا ور ٹھوس اقدامات کیے جائیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں