سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی میں 120 ارب کا گھپلا ہواشیخ رشید

چیف جسٹس نوٹس لیں،قوم نواز شریف سے پوچھے وہ 40دنوں میں کتنے روز اسلام آباد میں رہے


Monitoring Desk July 15, 2013
ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس کو مقدمہ سمجھ کر لڑے، سیاست نہ کرے ،’’تکرار‘‘ میں بات چیت۔ فوٹو: فائل

KARACHI: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ صرف خیبر پختونخوا کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

فیصل آباد کی انڈسٹری تباہ ہوگئی ہے۔ بجلی پیداوارکی کمی نہیں ہے کمی رقم کی ہے۔ آئی پی پیز اتنی پیداوار دے سکتی ہیں جتنی ہمیں درکار ہے۔ سرکلر ڈیٹ کی جو ادائیگی ہوئی ہے وہ ہمارے خون پسینے کی کمائی سے ادا ہوئی ہے، حکومت نے کون سی اپنے پلے سے اداکی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار کے میزبان عمران خان سے گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس رقم کی ادائیگی میں بھی 100 سے120 ارب روپے کا گھپلا ہے، چیف جسٹس اس کا سو موٹو نوٹس لیں۔ انھوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت اتنی بڑھا دی جائے گی کہ غریب آدمی لالٹین پر گزارہ کرے گا۔ دہشت گردی کے خلاف قانون بنانے سے دہشت گردی ختم نہیں ہو گی بلکہ ہمیں اپنی پالیسیاں بدلنا ہوں گی۔



اس حکومت نے بھی پی آئی اے میں اپنے لوگوں کو ترقیاں دینی شروع کر دی ہیں۔ لوگوں نے بڑی چاہت اور شوق سے ان کو ووٹ دیے تھے اب سہنے کا حوصلہ بھی کریں۔ ایم کیو ایم نے اپنے اکائونٹس درست نہ کر کے اپنی عزت بھی گنوا لی ہے اور ایشو بھی بنالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک کا وزیراعظم لوڈشیڈنگ میں نہیں رہے گا یہ ختم نہیں ہوگی۔ قوم نواز شریف سے پوچھے کہ وہ 40دنوں میں کتنے روز اسلام آباد میں رہے ہیں؟۔ آئی پی پیز کو ادا کی جانے والی رقم نئی حکومت کا نیا سکینڈل ہے۔ رمضان میں پہلے بھی مہنگائی ہوتی تھی مگر اتنی مہنگائی ستم ظریفی ہے۔ اب تو لنڈے کے کپڑوں پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے جبکہ ڈیزائنر ڈریس پر کوئی ٹیکس نہیں ہے۔

بلٹ ٹرین چلانے اور خنجراب تک ٹرین لے جانے کے حوالے سے سابق وزیر نے کہاکہ کراچی سطح سمندر سے آٹھ فٹ بلند ہے، یہ وہاں تک ٹرین نہیں لے جاسکتے تو 14 ہزار سے زائد کی بلندی پر کیسے لے جائیں گے۔ انھوںنے کہاکہ ایم کیو ایم کوئی بھوکی پارٹی نہیں ہے، جتنے پیسے ملے ہیں اتنے تو وہاں کے عام لوگوں کے پاس بھی ہوں گے۔ ایم کیو ایم کو کئی سال پہلے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے اکائونٹس ٹھیک کرے۔ وہ انھیں مفت مشورہ دے رہے ہیں کہ یہ منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔ اس کیس کو کیس سمجھ کر لڑیں اس سے سیاست نہ نکالیں۔ اس سے جتنی سیاست لکالیں گے ان کے خلاف ہی جائے گی۔ کراچی کے حالات کے بارے میں شیخ رشید نے کہا نواز شریف5سال جمہوریت کے نام پرخاموش رہے۔ اگر وہ گزشتہ حکومت کے پہلے ڈیڑھ دو سال میں چوروں، لٹیروں اور مذہبی تفرقہ بازی کے خلاف بولتے تو یہ اب تک ختم ہو چکا ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |