جمشید دستی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

بھائی جاوید کواین اے 177کے ضمنی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ دینے کی درخواست بھی دیدی


Numaindgan Express July 15, 2013
بھائی جاوید کواین اے 177کے ضمنی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ دینے کی درخواست بھی دیدی فوٹو: فائل

KARACHI: باوثوق ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ سے آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

مظفر گڑھ سے آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور انھوں نے این اے177 کے ضمنی الیکشن میں اپنے بھائی جاوید دستی کیلیے ٹکٹ دینے کی درخواست تحریک انصاف کی قیادت کو دیدی ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق یہ درخواست مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے ذریعے دی گئی ہے۔



مرکزی قیادت نے اس بارے میں لندن میں قائد تحریک انصاف عمران خان کو آگاہ کردیا ہے جبکہ قیادت نے مظفر گڑھ میں تحریک انصاف کے رہنما نواب زادہ منصور احمد خان سے بھی رابطہ کیا ہے۔ دریں اثنا رابطہ پر ضلعی صدر تحریک انصاف مظفر گڑھ نوابزادہ محمد احمد خان نے جمشید دستی اور جاوید دستی کی درخواستوں کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ اہم اعلان جلدمتوقع ہے۔ دوسری طرف جمشید دستی کے قریبی ساتھی سمیع اللہ دستی کا کہنا ہے کہ ایسی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں جبکہ عامر کرامت کا کہنا ہے کہ جمشید دستی نے ان سے اس حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |