پراپرٹی ایکسپو میں پہلے دن ہی عوام کا سیلاب اُمڈ آیا

ملک گیر پذیرائی کے بعد ایٹین کراچی میں اپنے 2 ارب ڈالرز کے پروجیکٹ کی نمائش کررہا ہے، علی عبدالغفار


Business Reporter January 13, 2019
نمائش 12 تا13جنوری جاری رہیگی، انعقاد کا مقصد خریدوفروخت کنندگان کوپلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ، احمد بھٹی فوٹو: ایکسپریس

''زمین پراپرٹی ایکسپو 2019ء '' کے پہلے دن ہی عوام کا سیلاب امڈ آیا، کراچی ایکسپو سینٹر کے 3 ہالز میں 135 ڈیولپرز، رئیل اسٹیٹ بلڈرز اور ایجنسیوں نے اسٹالز لگائے ہیں۔

پراپرٹی ایکسپو کے ٹائیٹنیم اسپانسر اور ایٹین کے چیف کمرشل آفیسر علی عبدالغفار نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ ریئل اسٹیٹ بزنس سیکٹر میں آؤٹ ریچ میں مزید اضافے کے لیے پوری طرح متحرک ہے، اس مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے ادارے نے زمین ایکسپو کراچی 2019ء میں ٹائٹینیم اسپانسرکے طور پر شرکت کی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ملک گیر سطح پر صارفین سے ملنے والی پذیرائی کے بعد ایٹین کراچی میں اپنے 2 ارب ڈالرز کے پروجیکٹ کی نمائش کررہا ہے، نمائش میں مصر کی اورا ڈیولپرز، سیف گروپ اور پاکستان میں کوہستان بلڈرز کے مشترکہ منصوبے سمیت ایٹین اپنی مکمل پروڈکٹ لائن کی نمائش کررہا ہے۔

عبدالغفار نے کہا کہ پاکستان کے بزنس حب میں ایٹین کی موجودگی پر وہ زیادہ پرعزم ہیں اور زمین ایکسپو 2019ء نمائش ان کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے جوبلاشبہ پاکستان کی بڑی ریئل اسٹیٹ نمائشوں میں سے ایک ہے۔

زمین پراپرٹی ایکسپو 12 تا 13 جنوری جاری رہے گی۔ اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ احمد بھٹی نے کہا کہ کراچی کے پراپرٹی ایکسپو میں نمائش کنندگان اور صارفین کی شمولیت بڑھتی جارہی ہے، اس نمائش کے انعقاد کا مقصد خریدو فروخت کنندگان کو ایسا متحرک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں انہیں باہمی مفادات کا تحفظ ہوسکے کیوں کہ اس قسم کی نمائشوں کے ذریعے تعمیراتی شعبے میں غیریقینی کیفیت گھٹ رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حکومت ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے جارہی ہے جو اس شعبے کی ترقی اور معیشت میں معاون ثابت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں