ادویہ کی قیمتیںڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس نہ بلایا جاسکا

جعلی ادویہ روکنے کے لیے ڈرگ انسپکٹرزکی تعدادبھی نہ بڑھائی جاسکی،ذرائع


Jahangir Minhas July 15, 2013
جعلی ادویہ روکنے کے لیے ڈرگ انسپکٹرزکی تعدادبھی نہ بڑھائی جاسکی،ذرائع فوٹو: فائل

وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشن سروسزاینڈکوآرڈی نیشن کا ذیلی ادارہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا ادویہ کی قیمتوں کے تعین اور رجسٹریشن کے معاملات نمٹانے کیلیے اجلاس تاحال نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس اب تک ادویہ کی رجسٹریشن کی مدمیں17ہزاردرخواستیں آچکی ہیں جن پر کارروائی ہوناباقی ہے۔ادویہ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق بورڈکا اجلاس رواں ماہ متوقع ہے جبکہ فارما انڈسٹری کیلیے لائسنسنگ اوررجسٹریشن کیلیے اجلاس بلانے کیلیے بھی غورجاری ہے۔



ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے باوجودابھی تک ادارے میںصرف افسران کی تعیناتی پرزور دیا جارہا ہے جبکہ جان بچانے والی ادویہ کی قیمتوںخصوصاًرجسٹریشن کے کیسزنمٹانے کیلیے کوئی اجلاس نہیں بلایاگیا۔ملک میں وٹامنزکی رجسٹریشن بھی وزارت کے حکام کیلیے ایک بڑا مسئلہ ہے جبکہ جعلی اور ناقص ادویہ کی روک تھام کیلیے ڈرگ انسپکٹرزکی تعدادبھی نہیں بڑھائی جاسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |