ستیش ورمانے بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب ہٹادیامنورحسن

ممبئی اوربھارتی پارلیمنٹ پرحملے خودکرانے کے انکشاف سے بھارت بے نقاب ہوگیا


July 15, 2013
بھارت سے پینگیں بڑھانے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں،امیرجماعت اسلامی۔ فوٹو: فائل

امیرجماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے کہاہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کے سابق افسر ستیش ورمانے ممبئی اوربھارتی پارلیمنٹ پرحملوں کے بارے میں یہ انکشاف کرکے کہ بھارت نے یہ حملے خود کرائے ہیں۔

بھارت کے مکروہ اوربھیانک چہرے سے نقاب الٹ دیا ہے، گھرکے بھیدی نے لنکاڈھا کرپوری دنیاکے سامنے بھارت کی پاکستان دشمنی اوردہشت گردی کا بھانڈاپھوڑ دیاہے، بھارت کی پاکستان دشمنی اوراس کو دنیامیں بدنام کرنے کی سازش ظاہر ہونے کے بعد بھارت کے خلاف اجمل قصاب کے قتل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کرناچاہیے۔ سید منورحسن نے کہاکہ بھارت میں ہونے والی تخریب کاری اوردہشت گردی کے بڑے بڑے واقعات جن کی عدالتی تحقیقات اب تک سامنے آئی ہیں، ہوشربا اورچشم کشاہیں ۔



امرناتھ یاترا، مقبوضہ کشمیرمیں ہندوئوں کے قتل عام، سمجھوتا ایکسپریس میںسیکڑوں پاکستانیوںکو زندہ جلانے سے لے کر ممبئی اورپارلیمنٹ پرحملوں تک تمام واقعات میں بھارت اور انتہا پسند ہندوئوں کے ملوث ہونے کے ناقابل تردیدثبوت سامنے آچکے ہیں۔ بھارت پاکستان دشمنی میںاندھا ہوچکا ہے۔ وہ عالمی برادری میں پاکستان کوبدنام کرنے کے لیے کسی بھی حدتک جاسکتاہے۔ بھارت میں مسلمانوں اور دیگراقلیتوں کے ساتھ ہندوئوں کا متعصبانہ اور غیرانسانی رویہ آئے روزپیش آنے والے واقعات سے سامنے آتا رہتاہے۔ ہندوانتہا پسند تنظیمیں اور گروپ بھارت کو ہندواسٹیٹ بنانے کے لیے اقلیتوں کوچن چن کرقتل کررہے ہیں اوران کے ظلم وبربریت سے تنگ لوگ دوردراز دیہاتوںمیں نقل مکانی پرمجبور ہیں۔

مساجد، گوردواروں اورچرچ جلانے کے واقعات اکثرسامنے آتے رہتے ہیں۔ مسلم بستیوںکو مکینوںسمیت جلادیا جاتاہے اورہندو انتہا پسندی کاشکار بے بس لوگ کسی عدالت میں فریاد نہیںکرسکتے۔ ہندو انتہاپسند تنظیمیں حکومتی سرپرستی میں کام کررہی ہیں۔ اب حکومت پاکستان کوبھارت کے اس مکروہ چہرے کوبین الاقوامی برادری کے سامنے ایکسپوز کرنے کے لیے وزارت خارجہ کے ذریعے مربوط کوششیں کرناہوںگی تاکہ آئندہ بھارت کوعالمی برادری میں پاکستان کے خلاف الزامات لگانے سے روکا جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت سے پیارکی پینگیں بڑھانے، پسندیدہ ترین ملک قراردینے کے لیے بے تاب اورامن کی آشاکا راگ الاپنے کی آنکھیںکھولنے کے لیے ستیش ورماکا انکشاف کافی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |