بھارت میں 163 سال سے جاری ’’تار‘‘ سروس بند

تارسروس سےبی ایس این ایل کوسن2006سے2013 تک تقریباً 1500 کروڑ کا نقصان ہوا، گزشتہ برس 135 کروڑ کا نقصان ہوا تھا۔


Net News July 15, 2013
تارسروس سےبی ایس این ایل کوسن2006سے2013 تک تقریباً 1500 کروڑ کا نقصان ہوا، گزشتہ برس 135 کروڑ کا نقصان ہوا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں آج سے ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے والی ٹیلی گرام یعنی ''تار'' کی سہولت کو ختم کیا جارہا ہے بھارتی شہری اس سروس سے 162 سال تک مستفید ہوتے رہے۔

بھارتی ٹیلی مواصلات کارپوریشن بی ایس این ایل نے 12 جون کو یہ فیصلہ کیا تھا کہ 14 جولائی 2013 کی رات 10بجے سے یہ سروس بند کر دی جائے گی۔ اس اعلان کے ساتھ ہی تار محکمہ میں کام کرنے والے ملازمین کو یہ کہا گیا تھا کہ وہ 29 جون تک دوسرے محکموں میں اپنا تبادلہ کرا لیںِ تار سروس سے بی ایس این ایل کو سن 2006 سے 2013 تک تقریباً 1500 کروڑ کا نقصان ہوا ہے جبکہ گزشتہ برس تار سروس کو 135 کروڑ کا نقصان ہوا تھا جس کے بعد بھارتی ٹیلی مواصلات کارپوریشن بی ایس این ایل نے تار سروس کو بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں