
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں چکری روڈ یوسی رنیال کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے سے پورا مکان منہدم ہوگیا، دھماکے سے ایک خاتون ناہید بی بی شدید زخمی ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اورامدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔