
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرمملکت شہریارآفریدی نے اپنے حوالے سے میڈٰیا پر چلنے والی تمام منفی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں منشیات کے خلاف مہم میں نے شروع کی اور منشیات کی روک تھام کیلئے سڑکوں اور بسوں پر آگاہی مہم چلا رہا ہوں۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ چند مجرمانہ ذہنیت کے لوگ میرے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں، میں نے ان لوگوں کے خلاف ہاتھ ڈالا ہے اس لیے یہ میری شہرت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، دوران مہم اگر کوئی میرے ساتھ تصویر بنا کر استعمال کر رہا ہے تو اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
وزیرمملکت داخلہ نے کہا کہ میں عام سیاسی ورکر ہوں، کسی کو اپنے ساتھ تصویر لینے سے منع نہیں کرسکتا جب کہ منشیات کے خلاف مہم میں وزیر اعظم عمران خان کی پشت پناہی حاصل ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔