ججزنظربندی کیس جسٹس ناصرالملک کی پرویز مشرف کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست کی سماعت سے معذرت

یہ کیس نہیں سننا چاہتا اس لئے نئے بنچ کیلئے معاملہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بھجوایا دیا ہے،جسٹس ناصر الملک

نیا بنچ بنانے کے لیے معاملہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بھجوایا دیا گیا ہے، جسٹس ناصر الملک فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بعد جسٹس ناصر الملک نے بھی ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت کی منسوخی کے لیے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔

جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت کے خلاف اسلم گھمن ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، سماعت کے آغاز پر پرویز مشرف کے وکیل نے عدالت سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی، جس پر جسٹس ناصر الملک نے ریمارکس دیئے کہ وہ تو خود بھی یہ کیس سننا نہیں چاہتے، انہوں نے کیس کی سماعت کے لئے نیا بنچ تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بھجوایا دیا ہے، جس کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔


واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چورہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کے رو برو مقرر کی تھی تاہم انہوں نے بھی درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ رجسٹرار آفس واپس بھجوا دیا تھا۔

 

Recommended Stories

Load Next Story