حکومت جس راستے آئی ہے اسی راستے سے واپس چلی جائےمصدق ملک

حکومت کی آمرانہ پالیسیوں سے لوگ بےروزگار ہورہے ہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)

حکومت کی آمرانہ پالیسیوں سے لوگ بےروزگار ہورہے ہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت جس راستے آئی ہے اسی راستے سے واپس چلی جائے۔


اسلام آباد میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ قرضوں کے باوجود ہم نے ملک چلایا اگرآپ نہیں چلاسکتے توحکومت چھوڑدیں، ہم نے ترقی کی رفتار 5.8 پر چھوڑی ، اب 3 فیصد پر آ گئی ہے اور ہمارے دور میں قرض حرام تھا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت میں حلال ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کی آمرانہ پالیسیوں سے لوگ بےروزگار ہورہے ہیں، حکومت نے بجلی اورگیس کےٹیرف بڑھائے ہیں تاہم منی بجٹ عوامی بجٹ ہونا چاہیے ورنہ حکومت جس راستے آئی ہے اسی راستے سے واپس چلی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی مسائل ختم ہونے پرصحت کے 14 ارب جوکاٹے وہ منی بجٹ میں واپس کریں۔
Load Next Story