اکبر بگٹی قتل کیس پرویز مشرف سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

دوران سماعت عدالت نے ملزمان کی بیرون ملک موجودگی سے متعلق رپورٹ مسترد کردی۔

دوران سماعت عدالت نے مشرف کا چالان اور دیگر ملزمان کی بیرون ملک موجودگی سے متعلق رپورٹ مسترد کردی. فوٹو: فائل

KARACHI:
انسداد دہشت گردی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف سمیت دیگر ملزمان کو 30 جولائی تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔


انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ کے جج محمد اسماعیل بلوچ نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت کرائم برانچ کی تحقیقاتی ٹیم نے سابق صدر پرویز مشرف چالان عدات میں پیش کردیا، ٹیم نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز ،سابق گورنر بلوچستان اویس غنی اور سابق ڈی سی ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی کی بیرون ملک موجودگی سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جسے عدالت نے مسترد کردیا، عدالت نے پرویز مشرف ،شوکت عزیز ،اویس غنی اور صمد لاسی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس غلام مصطفیٰ مینگل نے پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کی عدم موجودگی پر عدالت نے کیس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story