عوام موجودہ حکومت سے ایک بھی نوکری کی توقع نہ کرے خورشید شاہ
حکومت غریب کا گلا دبا کر امیروں کو ٹیکس کی چھوٹ دے رہی ہے، رہنما پیپلزپارٹی
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکومت سے ایک بھی نوکری کی توقع نہ کرے۔
سکھر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ سیاست گالم گلوچ نہیں، سیاست عبادت ہے مگر ہم سیاستدان الیکشن میں آکر بڑے دعوے کرکے جاتے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ ہر بدھ کو آکر پارلیمنٹ آکر جواب دوں گا،5 ماہ گذر گئے مگر وزیراعظم پارلیمنٹ نہیں آئے، وزیر اعظم گمشدگی کے لیے اشتہار دینا پڑے گا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت غریب کا گلا دبا کر امیروں کو ٹیکس کی چھوٹ دے رہی ہے، بجلی و گیس پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا، یوریا کی بوری کی قیمتوں میں دگنا اضافہ کردیا گیا، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا مگر حکومت پوچھنے کو تیار نہیں جب کہ ہمارا وعدہ ہے جب اقتدار میں آئیں گے تو تنخواہوں میں دگنا اضافہ کریں گے اور عوام موجودہ حکومت سے ایک بھی نوکری کی توقع نہ کرے۔