انڈونیشیا میں باکسنگ مقابلے کے دوران ہنگامہ آرائی 18 افراد ہلاک40 سے زائد زخمی

ہنگامہ آرائی کے دوران 12خواتین بھی ہلاک ہوئیں جب کہ زخمیوں میں بھی 13 خواتین سمیت 12 بچے شامل ہیں


ویب ڈیسک July 15, 2013
صوبہ ’’پاپویا‘‘ میں باکسنگ میچ کے دوران کھلاڑیوں کےحامی اسکور کے تنازع پرلڑ پڑے اور اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا فوٹو: اے ایف پی

انڈونیشیا میں باکسنگ کے مقابلے کے دوران کھلاڑیوں کےحامیوں میں لڑائی اوربھگدڑ مچنے سے 12خواتین سمیت 18 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ''پاپویا'' میں باکسنگ میچ کے دوران کھلاڑیوں کےحامی اسکور کے تنازع پرلڑ پڑے اور اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا اس دوران شکست کھانے والے باکسر کے حامیوں نے غصے میں آکر مخالف باکسر کے حامیوں پر کرسیاں پھینکنا شروع کر دیں، پولیس حکام کے مطابق اسٹیڈیم میں جس وقت ہنگامہ آرائی شروع ہوئی اس وقت تقریباً 1500 شائقین مقابلہ دیکھ رہے تھے۔


حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم سے نکلنے کےلیے صرف دو راستے ہونےکی وجہ سے زیادہ تر افراد بھگدڑ کے دوران کچلنے کے باعث مارے گئے، زخمیوں میں 13 خواتین سمیت 12 بچے بھی شامل ہیں، ریسکیو کے عملے نے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں