سندھ میں کوئی فساد پھیلائے گا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا وزیراعلیٰ سندھ
پورا ملک وزیراعظم کا ہے جہاں چاہیں آئیں جائیں، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کوئی فساد پھیلائے گا تو اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ فسادی کچھ بھی کرلیں ہمارے سامنے نہیں ٹھہر سکتے اور اگر سندھ میں کوئی فساد پھیلائے گا تو اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، جب تک پی پی کی قیادت اور عوام چاہیں گے، سندھ حکومت قائم رہے گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پورا ملک وزیراعظم کا ہے، جہاں چاہیں آئیں جائیں، سندھ میں کسی کے داخلے پر پابندی نہیں، یہ وقت دیکر خود نہیں آئے، لوگوں کو پی پی پی کے خلاف بعض قوتوں کی سپورٹ ملتی رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی مجھے کوئی فکر اور پرواہ نہیں، یہ لوگ مجھے سرکاری دورے پر جانے سے نہیں روک سکتے، جب بھی بیرون ملک گیا ہوں دو بار کے سوا سب سرکاری دورے پر گیا ہوں، میرا فی الحال کہیں جانے کا کوئی ارادہ نہیں، حج اور کربلا سے بلاوا آیا تو مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا سیاسی شخصیات کے نازیبا الفاظ سنتا اور چلاتا کیوں ہے، اگر میڈیا پروموٹ کرنا بند کردے تو ان کی زبان بند ہوجائے گی۔