فلسطین میں رمضان المبارک کے دوران طلاق دینے پر پابندی لگادی گئی

شدید مجبوری کی صورت میں بھی طلاق کے لیے پہلے عدالت سے اجازت لینا ہوگی، ترجمان چیف جسٹس


ویب ڈیسک July 15, 2013
عدالت نے طلاق پرپابندی کا فیصلہ ماہ صیام کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے، ترجمان چیف جسٹس۔ فوٹو فائل

فلسطین کی سپریم جوڈیشل کونسل برائے شرعی امور نے ماہ رمضان کے تقدس میں طلاق دینے پر پابندی لگادی ہے۔



فلسطین کی سپریم جوڈیشل کونسل برائے شرعی امور نے ماہ صیام کے تقدس میں کسی شدید مجبوری کے علاوہ طلاق دینے پر پابندی لگادی، چیف جسٹس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عدالت نے طلاق پرپابندی کا فیصلہ ماہ صیام کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ شدید مجبوری کی صورت میں بھی طلاق کے لیے پہلے عدالت سے اجازت لینا ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال رمضان المبارک کے دوران فلسطین میں طلاق دینے کے غیرمعمولی واقعات رجسٹرڈ ہوئے تھے لہذا اس سال فلسطینی عدلت نے ماہ صیام کے تقدس میں طلاق دینے پر ہی پابندی لگادی ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |