ٹیکنالوجی سے ناواقف لٹیرے سیلفی سے پکڑے گئے
خاتون سے چھینے گئے موبائل فون سے سیلفیاں گوگل اکاؤنٹ پر اپ لوڈ ہوئیں
ٹیکنالوجی سے ناواقفیت اسٹریٹ کرمنل کو مہنگی پڑگئی، خاتون سے چھینے گئے موبائل فون سے اتاری جانے والی سیلفیاں گوگل اکاؤنٹ پر اپ لوڈ ہوگئیں درخشاں پولیس نے نادرا کی مدد سے دونوں لٹیروں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس بدر کمرشل خیابان بحریہ سے گزشتہ ماہ 27 دسمبر کو موٹر سائیکل سوار 2 اسٹریٹ کرمنل ارم الطاف سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جس کی انھوں نے 29 دسمبر کو درخشاں تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی۔
بعد ازاں دونوں اسٹریٹ کرمنلز نے خاتون کے موبائل فون سے خوب سیلفیاں بنائیں تاہم ٹیکنالوجی سے ناواقفیت دونوں اسٹریٹ کرمنلز کو اس وقت مہنگی پڑگئیں جب تصاویر دیکھ کر خاتون نے پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا۔
پولیس کی جانب سے فوری کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس حوالے سے نادرا سے رابطہ کر کے دونوں ملزمان ندیم اور ماجد کو گرفتار کرکے چھینے جانے والا موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔