قومی اسمبلی اجلاس پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے احتجاج کی حکمت عملی تیار کرلی
اجلاس میں پیپلز پارٹی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا مطالبہ کرے گی
قومی اسمبلی کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج اور بائیکاٹ کی حکمت عملی تیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا دھواں دھار اجلاس آج اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوگا جس میں حکومت ضمنی بجٹ بل ایوان میں پیش کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کے دوران احتجاج اور بائیکاٹ کی حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے اور اجلاس میں شرکت کے لیے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیئے گئے ہیں تاہم خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز تاحال جاری نہ ہو سکے۔
پیپلز پارٹی بھی آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے پر احتجاج اور بائیکاٹ کرے گی اور ای سی ایل سے نام نکالنے کا مطالبہ کرے گی۔