حق پرست نمائندوں نے مختلف مقامات پرنمازعیداداکی
معززین سے ملاقاتیں، الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد، شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے ذمے داران و حق پرست نمائندوں نے شہر و لطیف آباد کی مختلف مساجد میں نماز عید ادا کی۔
جوائنٹ زونل انچارج نوید شمسی نے بھائی خان چوک پر، ایم این اے صلاح الدین نے قلعہ گرائونڈ، جوائنٹ زونل انچارج ذوالفقار علی خانزادہ نے جامعہ مدنی مسجد جیل روڈ ہیرآباد، صوبائی وزیر زبیر احمد خان نے افضال گرائونڈ ایم پی اے سید وسیم حسین نے حافظ مبارک علی مسجد تارا چند کھاتہ چوک، ایم این اے طیب حسین نے باغ مصطفی گرائونڈ لطیف آباد، ایم پی اے اکرم عادل نے عید گاہ گرائونڈ پریٹ آباد جبکہ دیگر ذمے داران نے بھی شہر و لطیف آباد کی مختلف مسجدوں میں نماز عید ادا کی اور لوگوں اور معززین شہر کو قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔
نماز کی ادائیگی کے بعد حق پرست نمائندوں نے شہداء قبرستان پکاقلعہ میں جاکر شہدا ء کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑ ھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے سیکٹر ز و یونٹس کے ذمے داران کے ہمراہ شہداء کے گھروں پر جاکر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں قائد تحریک کی جانب سے عید کی مبارک باد اور مٹھائی پیش کی۔