پی ایچ ایف نے ہاکی ٹیم کی ناقص کاکردگی پرکوچ حنیف خان کو عہدے سے ہٹا دیا

کوچ حنیف خان آسان ہدف حاصل نہ کر سکے اس لیے ٹیم مینجر کی رپورٹ پر انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، آصف باجوہ


ویب ڈیسک July 15, 2013
حنیف خان کی ہاکی کے کسی بھی شعبے میں خدمات کی ضرورت پڑی تو ان کی خدمات ضرور حاصل کی جائیں گی، آصف باجوہ فوٹو : فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈہاکی لیگ میں ناکامی کی مکمل ذمہ داری کوچ حنیف خان پر ڈالتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹا کر طاہر زمان کو قومی ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا ہے۔

پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ نے کہا کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں کوچ حنیف خان آسان ہدف حاصل نہ کر سکے اس لیے ٹیم مینجر کی رپورٹ پر انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حنیف خان ٹیم کے کوچ تھے اور کوالی فائنگ راؤنڈ میں شکست کی کسی پر ذمہ داری عائد ہونا تھی۔ انہوں نے کہا کہ حنیف خان کی ہاکی کے کسی بھی شعبے میں خدمات کی ضرورت پڑی تو ان کی خدمات ضرور حاصل کی جائیں گی، پی ایچ ایف ہاکی کے میدان میں حنیف خان کی خدمات کو سراہتی ہے تاہم وہ آسان ہدف حاصل نہ کر سکے۔

آصف باجوہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ایشیا کپ میں پوری قوت کے ساتھ جائے گی اور کوشش کریں گے پاکستان کا ہاکی میں کھویا ہوا مقام واپس حاصل کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لئے 21جولائی سے کیمپ لگایا جائے گا۔

واضح ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے ملائیشیا میں ہونے والی ورلڈ ہاکی لیگ میں انتہائی ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 ٹیموں میں سے ساتویں پوزیشن حاصل کی اور ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرنے کا آسان موقع گنوا دیا، قومی ٹیم کو اب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایشیا کپ لازمی جیتنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔