بالی ووڈ میں تبدیلی کا سہرا ودیا بالن کے سر ہے ہدایت کار راج کمارگپتا

ودیا بالن ایک بے خوف اداکارہ ہیں اور ہر وہ وقت مشکل کردار قبول کرنے کے لیے تیار رہتی ہیں، راج کمار گپتا


ویب ڈیسک July 15, 2013
ودیا بالن نے بالی ووڈ میں قدم رکھ کر کافی چیزوں کو تبدیل کردیا ہے ،راج کمار ۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ ہدایت کار راج کمار گپتا کا کہنا ہے کہ اداکارہ ودیا بالن نے بالی ووڈ میں بہت سی چیزوں کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں راج کمار گپتا نے کہا کہ بالی ووڈ ماضی کی نسبت کافی تبدیل ہو گیا ہے اور اس میں مسلسل تبدیلی آ رہی ہے، ودیا بالن نے بالی ووڈ میں قدم رکھ کر کافی چیزوں کو تبدیل کردیا ہے اور اگر ایسا کہا جائے کہ ودیا بالن نے بالی میں گیم ہی تبدیل کردیا ہے تو غلط نہ ہو گا۔ راج کمار کا مزید کہا تھا کہ ودیا بالن ایک بے خوف اداکارہ ہیں اور وہ ہر وقت مشکل کردار قبول کرنے کے لیے تیار رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ ہدایت کار راج کمار ودیا بالن کے ساتھ "نوون کلڈ جیسیکا" اور "گھن چکر" جیسی کامیاب فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔