کراچی میں ڈاکو سنار کی دکان سے 5 کلو سے زائد کا سونا لوٹ کرلے گئے

دکان سے زیورات کی چوری پولیس کی ملی بھگت سے ہوئی، صدر آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک July 15, 2013
پولیس کی ملی بھگت سے زیوارت کی چوری ہوئی، صدر آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن فوٹو:فائل

ISLAMABAD: صدر کے صرافہ بازار میں ڈاکو سنار کی دکان سے 5 کلو سے زائد کا سونا لوٹ کر لے گئے۔

صدر میں شارع عراق پر واقع یونس جیولرز کا مالک جب صبح دکان پہنچا تو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور 5 کلو گرام سے زائد سونے اور ڈھائی کلو چاندی کے زیورات غائب تھے، آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ سب پولیس کی ملی بھگت سے ہوا ہے،دوسری جانب اسی دکان سے کچھ فاصلے پر واقع زیورات تیار کرنے کے کارخانے پر 3 ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور کاریگروں سمیت 3 افراد کو یرغمال بناکر 8 سے 10 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور سنار کا پستول لوٹ کر رفو چکر ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔