دھابے جی آئل ٹینکر سے کچل کر2 نوجوان جاں بحق

کراچی کے دونوں دوست پکنک منانے گئے تھے، حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے سے پیش آیا


Nama Nigar August 23, 2012
کراچی کے دونوں دوست پکنک منانے گئے تھے، حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے سے پیش آیا (فوٹو فائل)

دھابے جی قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر سے کچل کر 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ بیگ لائن لیاری کے رہائشی 18 سالہ صابر بلوچ اور 20 سالہ جمیل بلوچ موٹر سائیکل پر پکنک منانے ٹھٹھہ آئے تھے جہاں سے واپسی پر دھابے جی قومی شاہراہ پر الحسینی کانٹا کے قریب ان کی موٹر سائیکل سلپ ہو گئی اور اور وہ آئل ٹینکر تلے آگئے۔

انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر دونوں نوجوان دم توڑ گئے، متوفی آپس میں دوست تھے۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں