کنری گھرمیں گھس کرماں اوربیٹے پرتیزاب پھینک دیاگیا

پتھورو پولیس نے نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔


Nama Nigar August 23, 2012
پتھورو پولیس نے نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فائل فوٹو

ضلع عمر کوٹ کی تحصیل پٹھورو کے قریب نامعلوم ملزم نے گھر میں موجود25 سالہ خاتون ہیمی کولہی اور اس کے 3 سالہ بچے اشوک پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے خاتون کا چہرہ مکمل طور پر جھلس گیا جب کہ اس کا جسم بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ زخمی ماں اور بچے کو انتہائی تشویشناک حالت میں میرپورخاص سول اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر لالو کولہی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی کسی سے دشمنی نہیں ہے۔

اس نے بتایا کہ ایک شخص اس کے گھر میں داخل ہوا اور اس کی بیوی اور بچے پر تیزاب پھینک دیا۔ پتھورو پولیس نے نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع عمر کوٹ میں تیزاب پھینکنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں