قاضی احمد موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ ایک ہلاک

ملزمان نے موٹرسائیکل سواروں کو روکا اور راہو برادری کے افراد کو الگ کرکے گولیاں برسا دیں


Nama Nigar August 23, 2012
ملزمان نے موٹرسائیکل سواروں کو روکا اور راہو برادری کے افراد کو الگ کرکے گولیاں برسا دیں۔ فوٹو فائل

قاضی احمد کے نواحی گائوں لونگ سومرو لنک روڈ پر عید کے روز3 نامعلوم مسلح افراد نے 3 موٹرسائیکل سواروں کو روکا ان میں سے راہو برادری کے 2 افراد کو الگ کرکے انہیں کلاشنکوف سے برسٹ مار دیا جس کے نتیجے میں 50سالہ پرائمری استاد عیدن راہو موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ سونو راہو زخمی ہو گیا ۔

ملزمان سومرو برادری کے افراد کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ زخمی سونو راہو کو نازک حالت میں نواب شاہ سول اسپتال لے جایا گیا، اطلاع پر نواب ولی محمد پولیس اور فوتی مقتول، کے ورثا نے کھوجی کتوں کی مددسے ملزمان کا پیچھا کیا مگر ملزمان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں