اے بی ڈی ویلیئرز نے پی ایس ایل میچزکیلیے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، اے بی ڈی ویلیئرز


Abbas Raza January 14, 2019
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، اے بی ڈی ویلیئرز

لاہور: جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے پی ایس ایل میچز کے لئے لاہور آنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں لہذا 9 اور 10 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول میچز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کے لئے تیار ہوں جب کہ پوری کوشش ہوگی کہ لاہور قلندرز کی فتوحات کے لئے پیاس بجھانے میں اپنا کردار ادا کروں۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہے، 2007 میں دورہ کی یادیں آج بھی تازہ ہیں، میرے لئے لاہور آنے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کچھ کردار ادا کر سکوں۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ نے ڈی ویلیئرز کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹار کرکٹر کی آمد سے نہ صرف شائقین میں بے پناہ جوش و خروش دیکھنے میں آئے گا بلکہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے راستے کھولنے میں بھی مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔