راجکمار ہیرانی پر جنسی ہراسانی کا الزام ’منا بھائی تھری‘ روک دی گئی

ہدایت کار کو کلین چٹ ملنے تک یہ فلم نہیں بنے گی، فوکس اسٹوڈیو


ویب ڈیسک January 14, 2019
ہدایت کار کو کلین چٹ ملنے تک یہ فلم نہیں بنے گی، فوکس اسٹوڈیو

نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے خود پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگنے کے بعد فلم 'منا بھائی تھری' روک دی گئی۔

بالی ووڈ میں'منا بھائی' جیسی ہٹ فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے انڈسٹری کو تمام بلاک بسٹر فلمیں دیں جن میں 'لگے رہو منا بھائی'، 'تھری ایڈیئٹس' ، 'پی کے' اور 'سنجو' شامل ہیں جب کہ فلم 'سنجو' میں جس طرح انہوں نے سنجے دت کی کہانی بیان کے اس کے بعد انہیں 'بیسٹ اسٹوری ٹیلر' کا خطاب بھی دیا گیا تاہم فلم 'سنجو' ہی کی وجہ سے وہ اب مشکل کا شکار ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہدایت کار ان دنوں اپنی ہٹ فلم 'منا بھائی' کے دوسرے سیکوئل کی تیاری میں مصروف ہیں اور اس کے لیے انہیں فوکس اسٹوڈیو کا تعاون حاصل ہے مگر ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد فوکس اسٹوڈیو نے واضح کردیا کہ ہدایت کار کو کلین چٹ ملنے تک یہ فلم نہیں بنے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ جنسی زیادتی کا الزام میری شہرت کوتباہ کرنے کا طریقہ ہے، راج کمار ہیرانی

دوسری جانب راج کمار ہیرانی کی تمام فلموں میں ساتھ دینے والے ودھو ونود چوپڑا نے بھی متاثرہ خاتون کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنی نئی فلم 'ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا' کی پروموشن سے راجکمار ہیرانی کا نام ہٹا دیا ہے۔

واضح رہے فلم 'سنجو' میں راج کمار ہیرانی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے الزام عائد کیا ہے کہ فلم کی تیاری کے دوران ہدایت کار نے انہیں مسلسل جنسی طور پر ہراساں کیا۔ خاتون کی جانب سے اس الزام کے بعد راج کمار ہیرانی نے ان تمام الزامات کی تردید کردی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں