خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام گورو گوبند سنگھ کے جنم دن کی تقریب
اقلیتوں کے مسئلے پورے کرنے کی کوشش کریں گے، رکن صوبائی اسمبلی روی کمار
ISLAMABAD:
گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ میں سکھ مت کے دسویں گورو گوبند سنگھ کے 352 ویں جنم دن کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سکھ مت کے 10ویں گورو گوبند سنگھ کے352 جنم دن کے موقع پر گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ محلہ جوگن شاہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکا نے تحریک انصاف کی حکومت میں سکھ برادری کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو بے حد سراہا۔
تقریب کے دوران شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی روی کمار نے کہا کہ آج کے دن دیگر مذاہب ہم آہنگی اور محبت کی مثال قائم کی،اقلیتوں کے مسئلے پورے کرنے کی کوشش کریں گے اور گوردوارے کے تزئین وآرائش کے لیے فنڈ مختص کریں گے، شمشان گھاٹ کے لیے اراضی کی نشاندہی کرلی ہےاور اس کی خریداری کے لیے سیکشن 4 لگادیا گیا ہے۔
اس موقع پر اقلیتی رہنما وزیرزادہ نے کہا کہ سکھ برداری خود کو پاکستان میں محفوظ ترین سمجھتی ہےاور بغیر کسی ڈر کے اپنی عبادت کرتی ہے۔