بانڈ سیریز کی 24 ویں فلم ’’ڈیول مے کیئر‘‘ نام طے کرلیا گیا

یہ نام ’007‘ کردار کے خالق ’آئین فلیمنگ‘ کی 100 ویں سالگرہ کو منانے کے لیے لکھا گیا تھا


Cultural Reporter July 15, 2013
یہ نام ’007‘ کردار کے خالق ’آئین فلیمنگ‘ کی 100 ویں سالگرہ کو منانے کے لیے لکھا گیا تھا فوٹو : فائل

میڈیا کے مطابق بانڈ سیریز کی 24 ویں فلم کا نام 'ڈیول مے کیئر' ہوگا۔

یاد رہے کہ یہ نام '007' کردار کے خالق 'آئین فلیمنگ' کی 100 ویں سالگرہ کو منانے کے لیے لکھا گیا تھا۔سن آن لائن پر شائع رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم 'سکائی فال' میں اداکاری کرنے والے ڈینیل کریگ برطانوی جاسوس کے طور پر اس فلم میں بھی نظر آئیں گے جبکہ ڈائریکٹر سیم مینڈیس نے بھی اس فلم کی ہدایت دینے کی حامی بھر لی ہے۔

'ڈیول مے کیر' نامی ناول سیبیسٹیئن فاک نے لکھا ہے اور اس کی اشاعت سنہ 2008 میں این فلیمنگ کی پیدائش کے 100 سال پورے ہونے پر ہوئی تھی۔بانڈ سیریز کی 24 ویں فلم میں برطانوی افسانوی جاسوس 007 بانڈ ایک خبیث کیمسٹ ڈاکٹر جولیس گورنر سے نبرد آزما ہے۔جولیس گورنر برطانیہ کو نشانہ بنانا چاہتا ہے اور بانڈ کو اس کی حفاظت کے لیے طلب کیا جاتاہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم 'سکائی فال نے عالمی سطح پر 70 کروڑ پاؤنڈ کی ریکارڈ کمائی کی تھی اور یہ برطانیہ کی آج تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوئی تھی۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بانڈ کے بہت سے مداح ایک بار پھر کریگ ڈینیل اور ہدایت کار سیم مینڈیس کی جوڑی کو دیکھنا چاہتے تھے۔ذرائع کے مطابق مینڈیس نے کہا 'میں ایک بار پھر سے لگام اپنے ہاتھوں لینے کے لیے تیار ہوں اور ڈینیئل کریگ، پروڈیوسر مائیکل جی ولسن اور باربرا بروکولی کے ساتھ پھر سے کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔انھوں نے مزید کہا 'میں اس بات سے بہت خوش ہوں کہ فلم سازوں نے مجھے وقت دیا کہ میں اپنے دوسرے کام ختم کرلوں اور مجھے بانڈ 24 کی ہدایت کا موقعہ فراہم کیا'۔سیبسٹیئن کی مذکورہ کتاب 'دی مین ود گولڈن گن' کی سیکوئل ہے اور یہ سنہ 1967 کے زمانے پر محیط ہے۔یاد رہے کہ 'دی مین ود گولڈن گن' میں راجر مور نے دوسری بار بانڈ فلم میں 007 کا کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |